نوشہرہ میں ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکار شاہ فیصل ہلاک

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق سپاہی شاہ فیصل ہیڈکوارٹر پشاور میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور گزشتہ شام تاروجبہ کے قریب نامعلوم افراد نے انہیں گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کپٹن (ر) نجم الحسنین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نوشہرہ پولیس اس بیان کا بغور جائزہ لے رہی ہے، تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا، ہلاک کانسٹبل شاہ فیصل کا موبائل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے اور جے آئی ٹی بنادی گئی ہے جو ہر چیز کا جائزہ لے رہی ہے، ہلاک کانسٹبل کے ساتھ دیگر پولیس فورس ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی ان کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق تھانہ پبی نے ہلاک کانسٹبل شاہ فیصل کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال میاں راشد مموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان نے ہلاک پولیس اہلکار کے گھر کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان نے اہلخانہ سے تعزیت اور پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی۔

ڈی آئی جی مردان شیر اکبر نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے کیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اہلخانہ کو ہر قسم مدد اور جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی، ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے مختلف سوشل میڈیا اور اپنی ویب سائٹ پر تحریری بیان جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں