شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، امام بارگاہ کے متولی سمیت 4 افراد ہلاک

اسلام آباد+ ڈی آئی خان (ش ج ط/توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا بڑا واقعہ رونما ہوا، گاڑی میں سوار امام بارگاہ کے متولی سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے 200 قریب ہالف مون ہوٹل میں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جن میں ایک مقامی اور تین غیر مقامی بتائے جاتے ہیں جنکا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد اور گوجرانولہ سے ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کی مختلف ٹیمیں کیس کی تحقیقات باریک بینی سے کررہی ہیں، ہلاک افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے میرعلی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سید ظفر عباس شاہ ڈیرہ اسماعیل خان کے امام بارگاہ فضل شاہ کے متولی تھے۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق گاڑی میں سوار افراد مزدور تھے جو میرعلی سے بنوں جارہے تھے، ان کی شناخت نورفراز خوشحالی سکنہ میر علی، عابد محمد ضلع ایبٹ اباد، سید ظفر عباس ڈیرہ اسماعیل خان اور احمد سعید گوجرانوالہ کے ناموں سے ہوئی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں