اسرائیلی فوج کا ہسپتال پر دھاوا، مریضوں سمیت 10 فلسطینی گرفتار

نابلس (ڈیلی اردو) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک اسپتال پر چھاپہ مارا اور ہسپتال میں زیر علاج متعدد مریضوں سمیت کم سے کم 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز قابض فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ہسپتال پرچھاپہ مارا اور ہسپتال میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔

ادھر قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیت دجن کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر شہریوں کو زدو کوب کیا اور لوٹ مار کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے نابلس میں تلاشی کے دوران 44 سالہ ثوری ابراہیم ابو مرتضیٰ، 22 سالہ معتصم سامح ابو غنیم، دو حقیقی بھائیوں عبدالرحمان اور عبدالرحیم طلب حج محمد کو گرفتار کیا۔

ادھر شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت’ حماس’ کے دو سینیر رہ نما عبدالرحمان جرار، الشیخ ابراہیم طاہر نواھظہ گرفتار کر لیے جبکہ اسی علاقے سے سامر مصطفیٰ جرادات، سابق اسیر محمد شہاب المعروف الصقر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ سابق اسیر فرج الصانوری کو آئندہ سوموار کو حراستی مرکز میں طلب کیا گیا اور دیر غزالہ کے مقام سے مہند زکارنہ کو گرفتار کیا گیا۔

رام اللہ میں ہوگو شاویز ہسپتال پر چھاپے کے دوران قابض فوج نے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔ ان میں بعض مریض بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں