بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس: سماعت آج سے عالمی عدالت انصاف میں ہوگی

دی ہیگ (نیوز ڈیسک) عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج سے ہوگی، پندرہ رکنی بنچ میں ایک جج بھارتی بھی ہے، بھارتی وکلا دلائل پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچے گا، جاسوس کمانڈر کلبھوشن کیس کی سماعت نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کا فل بنچ پیر سے شروع کرے گا، پہلے دن بھارتی وکلا دلائل پیش کریں گے، منگل 19 فروری کو پاکستان جوابی دلائل دے گا۔

20 اور 21 فروری کو عدالت کیس سے متعلق غوروخوض کرے گی، پندرہ رکنی بنچ میں سے ایک جج دلویر بھارتی ہے، خیال رہے کہ 10 اپریل2017 کو پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔

بعد ازاں 10 مئی دو کو بھارت نے سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی جس میں قونصلر رسائی نہ دینے پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

بھارت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویانا کنونشن کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو رسائی سے روکا نہیں جاسکتا۔

عالمی عدالت نے پندرہ مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اٹھارہ مئی کو فیصلے میں کیس کی سماعت کا اعلان کیا۔

پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13 دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا، بعد ازاں سترہ جولائی دو ہزار اٹھارہ کو عالمی عدالت میں دوسرا جواب جمع کرایا گیا تھا۔

پاکستانی جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دیئے گئے، پاکستان کا جواب 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں