بنوں میں فائرنگ سے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس افسر ہلاک

ڈی آئی خان (سید توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس افسر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹاؤن شپ جھنڈو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے پولیس افسر اخیر زمان زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

اے ایس آئی اخیر زمان کی نماز جنازہ بنوں پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈی پی او بنوں وسیم ریاض، ڈپٹی کمشنر محمد زبیر خان نیازی، آرمی، پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا 2019 میں پولیو سے سب زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 90 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں