مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (ڈیلی اردو/شِنہوا نیوز ایجنسی) چین کے صدر شی جن پنگ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منانے کے لئے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اجلاس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ بین الاقوامی برادری دو ریاستی حل کی صحیح سمت پر عمل پیرا ہو اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور امن کے بدلے اتفاق رائے کی بنیاد پر مشرق وسطی میں امن عمل کو فروغ دینے کی کوشش کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عالمی برادری کو فلسطینی عوام کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنی چاہئے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چین فلسطین کے مسئلے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ سے بین الاقوامی انصاف اور اخلاقیات کی پاسداری کرتا آیا ہے اور فلسطینی عوام کی اپنے ملک کے جائز حق کی بحالی اور مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کے لئے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں