سری لنکا: مسیحی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں معروف وکیل سمیت 2 پاکستانی پناہ گزین گرفتار

کولمبو (بیورو رپورٹ) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں معروف مسیحی وکیل سمیت دو پاکستانی زیادتی کے الزام میں گرفتار۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اکبر علی راحت اور سردار مشتاق گل ایڈووکیٹ نے ایک مسیحی لڑکی کو گھر میں گھس کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسیحی لڑکی (م) بھی پاکستانی ہے اور گزشتہ دو سال سے سری لنکا میں پناہ گزین کے طور پر رہائش پذیر ہے۔

مونٹ لاوینیہ پولیس نے دونوں ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے میڈیکل رپورٹ کی بیناد پر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کرائے جانے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ لڑکی سے زیادتی کی مزید تصدیق خاتون کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ ہونے کے بعد کی جائے گی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا لڑکی کے گھر اکثر اوقات آنا جانا رہتا تھا اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔ ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ مسیحی لڑکی پناہ گزین ہے اور چند ماہ قبل ہی اس کا یو این ایچ سی آر نے انٹرویو کیا ہے۔ جبکہ مشتاق گل ایڈووکیٹ رفیوجی ہے۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم علی اکبر راحت عرف علی اکبر گزشتہ پانچ سال سے سری لنکا میں پناہ گزین کے طور پر رہائش پذیر ہے۔ جبکہ دونوں ملزمان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی علاقے پھول نگر سے معلوم ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں