پاکستان کا 2750 کلو میٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا جہاں میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق شاہین بیلسٹک میزائل 2750 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں