پشاور: تعلیمی اداروں پر دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

پشاور (ڈیلی اردو) محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے پشاور کی جامعات و دیگر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشہ کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

الرٹ کے مطابق افغان دہشتگرد گروپ پشاور میں کاروائی کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں جبکہ افغانستان کے کمانڈر مزمل چارسدہ کے ایریا میں موجود ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے پولیس افسران، دیگرقانون نافذکرنیوالے اداروں کے سربراہان اور تعلیمی اداروں کے حکام کو تھریٹ الرٹ سے متعلق مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ کاپیشگی بھرپورحفاظتی اقدامات کرانیکی ہدایت کی گئی ہے ادھر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے بھی تمام جامعات ودیگرتعلیمی اداروں کومراسلہ کے ذریعے آگاہ کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں