دبئی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپرلیگ فور کیلئے پی سی بی کو متبادل براڈکاسٹر مل گیا۔
ریلائنس کمپنی نے اتوار کے روز پروڈکشن سے منع کیا تھااب اس کی جگہ بلٹزاورٹرانس گروپ پاکستان سپرلیگ فور کی پروڈکشن کرے گا۔
پی سی بی کے مطابق ایونٹ کی پروڈکشن کوالٹی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔
بدھ سے شارجہ میں ہونے والے بقیہ میچز شیڈول کے مطابق ہونگے۔