قطر: دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز

دوحہ (ڈیلی اردو) کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیا ن امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔

دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں، تشدد میں فوری کمی اور جنگ بندی افغان حکومت اور امریکا کی اولین ترجیح ہے، جبکہ طالبان فوری جنگ بندی کے خلاف ہیں۔

دوسری طرف بائیڈن انتظامیہ سابق حکومت کے طالبان سے معاہدے کا جائزہ لے رہی ہے۔

اُدھر اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ گو کہ 2020 میں افغانستان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں 2019 کے مقابلے میں 15 فی صد کمی ہوئی ہے۔ تاہم بین الافغان مذاکرات شروع ہونے کے بعد سویلین ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے افغانستان کے لیے معاون مشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں