لاہور: پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کے خلاف مقدمے درج کر لیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق پولیو کے قطرے نہ پلانے پر ٹی وی و فلم اداکار فواد خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوادخان کے خلاف مقدمہ فیصل ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے 4 مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن اور 2 تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی ایک ٹیم فواد خان کے گھر پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تو اداکار کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا اور پولیو ٹیم کو سینگین دھمکیاں دی اور دوسری کو بھی بتایا کہ پولیو قطرے نا پلائے۔ فواد کے فیملی نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ ڈی سی او لاہور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے مطابق اداکار فواد خان کے گھر سارا دن پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم موجود رہی لیکن ان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیئے۔

انہوں نے کہا کہ قطرے نہ پلانے پر گھر کے سربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں