جنوبی وزیرستان: 50 اہلکاروں کے قتل میں ملوث ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

ؐراولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر مارا گیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں طالبان کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمنگی میں کیا گیا اور اس میں ہلاک طالبان کمانڈر 2007 سے 50 اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں