سعودی عرب نے 24 گھنٹوں میں حوثیوں کے 7 حملے ناکام بنا دیئے

ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عرب اتحاد نے یمن سے حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے بمبار ڈرون طیاروں سے سعودی عرب پر حملوں کی سازشیں جاری ہیں۔ کل ہفتے کے روز حوثی باغیوں نے مملکت پر کئی ڈرون حملے کیے تاہم محکمہ دفاع نے دو گھنٹے میں حوثیوں کے 7 حملے ناکام بنا دیے۔

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹے میں اس سے پہلے حوثیوں کے تین ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنائے ہیں۔

عرب اتحاد نے جمعہ کی شب حوثی ملیشیا کے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی اطلاع دی تھی۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اس میزائل حملے میں سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ ہفتے کے روز حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں بارود سے لدے 4 ڈرون حملے کیے تاہم ان ڈرون طیاروں کو فضا ہی میں تباہ کردیا گیا۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ’ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں اور شہری اہداف کے تحفظ کے لیے آپریشنل اقدامات کر رہے ہیں۔‘‘

حوثی ملیشیا نے حالیہ ایام میں سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ حوثیوں نے جمعہ کی صبح اور سہ پہرکو خمیس مشیط کی جانب بارود سے لدے دو ڈرون چھوڑے تھے لیکن عرب اتحادی فورسز نے انھیں فضا ہی میں تباہ کردیا تھا۔خمیس مشیط سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبہ عسیر میں ابھا شہر سے مشرق کی جانب واقع ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز حوثی ملیشیا نے سعودی عربپر دو گھنٹے میں سات حملے کیے جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں