پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک، ساتھی نعش دیکھ کر چل بسا

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے فیصل کالونی جی ٹی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گلبہار پولیس رائیڈر سکوارڈ کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ ساتھی اہلکار کی نعش دیکھ کر سٹی پٹرول فورس کا اے ایس آئی دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کرگیا۔

جمعرات کو گلبہار چوکی رائیڈر سکوارڈ کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل نیاز محمد ولد نور محمد سکنہ وزیر باغ ساتھی اہلکار ابراہیم کے ہمراہ فیصل کالونی کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔

مگر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نیاز محمد سر اور سینے پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی بال بال بچ گیا۔مجروح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اطلاع ملتے ہی قصہ خوانی میں ڈیوٹی پر موجود سٹی پٹرول فورس کا اے ایس آئی نوروز خان جے سے ہی ہسپتال پہنچا تو ساتھی اہلکار کی نعش دے کر دل کا دورہ پڑنے سے وہی چل بسا۔

پولیس کا قاتلوں کی گرفتاری کے لئے رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رہا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی اور وہ 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں