سیکیورٹی فورسز کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشنز، مزید 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل اور زوئیدہ کے علاقوں خفیہ معلومات پر سیکیورٹٰ فورسز نے آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر شامل ہے۔ عبدالآدم سیکورٹی فورسز کے خلاف 20 سے زائد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے تین دہشتگرد کمانڈروں سمیت 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن بویا اور دوسالی کےعلاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت مارے گئے۔

مرنے والوں میں عبدالعنیر عرف عادل ٹی ٹی پی طوفان گروپ، جنید عرف جامد ٹی ٹی طارق گروپ اور خالق شاہ دین عرف ریحان ٹی ٹی پی صادق نور گروپ شامل تھے۔

مرنے والے دہشت گرد 2009ء سے لے کر اب تک شہریوں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشت گرد بارودی سرنگوں سے حملوں ،ٹارگٹ کلنگ ،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے دہشت گرد علاقہ میں دہشت گردوں کی بھرتی بھی کرتے تھے آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں