لاہور: معروف فوک گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے

لاہور (ڈیلی اردو) معروف فوک گلوکار شوکت علی لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹوں عمران شوکت اور امیر شوکت نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

معروف فوک گلوکار شوکت علی بیٹوں عمران شوکت اور امیر شوکت نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا اور ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

گزشتہ روز شوکت علی کے صاحبزادے عمران شوکت نے عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جاچکا ہے۔ انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی اپنا منفرد مقام بنایا۔ 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کے لہو کو گرماتا ہے۔

دوسری جانب ‏وزیراعظم عمران خان نے گلوکار شوکت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے جب کہ ملک میں فن گائیکی کے حوالے سے ان کی خدمات کو سنہرے حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گجرات ملاکوال کے فنکار گھرانے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار شوکت علی نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 1990 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں