سری لنکا: مسز ورلڈ کیرولین جوری گرفتار

کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا کی پولیس نے ملک کے سب سے بڑے مقابلہِ حسن کے دوران اسٹیج پر لڑائی کے بعد اس سال کی فاتح حسینہ پشپیکا ڈی سلوا کو مبینہ طور پر زخمی کرنے کے الزام میں مسز ورلڈ کیرولین جوری گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی امیل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز مسز سری لنکا کے مقابلہ حسن میں سال 2021 کی فاتح پشپیکا ڈی سلوا کو تاج پہنایا تھا۔ لیکن پشپیکا کو تاج پہنائے جانے کے کچھ ہی لمحوں بعد 2019 میں یہ مقابلہ جیتنے والی کیرولین جوری نے پشپیکا سے ان کا تاج چھین لیا تھا اور دعویٰ کیا کہ ان کو طلاق ہو گئی ہے لہذا انھیں یہ اعزاز نہیں دیا جاسکتا۔

کیرولین جوری نے پشپیکا ڈی سلوا سے ان کا تاج چھینے کے بعد انتظامیہ کو مقابلے کا وہ قانون یاد کروایا تھا جس کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والی خاتون کو ’شادی شدہ ہونا چاہیے، طلاق یافتہ نہیں۔

اس جھگڑے کے دوران پشپیکا کے سر پر چوٹیں آئیں تھی

دی میل کے مطابق مسز ورلڈ کو کیرولین جوری کو پشپیکا ڈی سلوا پر حملے کے الزام گرفتار کیا ہے۔

کولمبو کے نیلم پوکنا مہندا راجاپکسا تھیٹر میں تقریب کے دوران 31 سالہ بیوٹی کوئین پشپیکا ڈی سلوا کو 2020/2021 کا خطاب دیا گیا تھا، جو اتوار کے روز قومی ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

اسٹیج پر ہنگامہ آرائی کے دوران ڈی سلوا کے سرپر چوٹیں آئیں تھی اور اس واقعے کے بعد انہیں اسپتال جانا پڑا تھا۔

اس واقع کے بعد منتظمین نے ڈی سلوا کو تاج یہ کہہ کر واپس کردیا تھا کہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ طلاق یافتہ ہیں۔۔

پولیس نے تصدیق کی کہ کیرولین جیوری کے ہمراہ ایک اور ماڈل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو اسٹیج پر موجود تھی۔

سینئر پولیس عہدیدار اجیت روہانہ نے کہا ‘ہم نے جیوری اور (اس کے ساتھی) چولا منامندر کو حملہ کرنے اور تھیٹر کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

فوٹیج میں جیوری ہاتھ میں مائیکروفون پکڑے سامعین کو بتاتی ہیں کہ یہاں ایک قاعدہ ہے جو ایسی خواتین کو تاج پہننے سے روکتی ہے جو پہلے سے شادی شدہ اور طلاق شدہ ہوں، لہذا میں یہ تاج رنر اپ کو پہنانے جارہی ہوں۔

اس کے بعد جیوری ڈی سلوا کی طرف بڑھ گئیں اور سر پر پہننے ہوئے تاج کو پکڑ لیا اور رنر اپ کو پہنا دیا تھا۔ اس واقع کے بعد ڈی سلوا انکھوں میں آنسوؤں لیے اسٹیج سے باہر چلی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں