ایران میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، داعش کے 13 دہشتگرد گرفتار

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا ہے کہ دو دہشت گرد گروہوں کو ایرانی صوبے کردستان سے گرفتار کیے گئے ہیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے شعبے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے حساس اداروں نے ایران کے مغربی صوبے کردستان میں داعش دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان دہشت گرد گروہوں کا مقصد ایران کے مغربی صوبے کردستان میں خودکش حملے اور مختلف عوامی مقامات پر بم دھماکے کرنا اور بعض سنی علماء کو قتل کرنا تھا جسے ایرانی انٹلی جنس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اہم انکشافات متوقع ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں