کالعدم تحریک لبیک کا میتوں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

لاہور (ڈیلی اردو) کالعدم ‏تحریک لبیک نے میتوں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا کالعدم تحریک لیبک پاکستان کے علامہ فاروق الحسن نے اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ احتجاج میں ہلاک ہونے والے افراد کے جسد خاکی کو اسلام آباد کے دھرنے میں لے کر جانے والے ہیں۔

اپنے ایک آڈیو پیغام میں علامہ فاروق الحسن نے تمام کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد مارچ کا رخ کریں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ اگر آج کارکنان ناموس رسالت کے لیے مسلمان نہ نکلے تو پھر پاکستان میں کوئی بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموس کا نام لیوا نہیں رہے گا۔

علامہ فاروق الحسن نے مزید کہا کہ اس کے لیے اگر ہمیں سب کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش نہ کرنا پڑا تو کریں گے۔ اس لیے ہم ہر حال میں وہاں پہہنچے گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام مناظر سب اپنی انکھوں سے دیکھ لیں ہم اسلام آباد کی طرف نکل رہے اس احتجاج کے لیے کہ پاکستان سے فرانس کا سفیر نکال دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آخری موقع ہے اگر اب اس آواز کو دبادیا گیا تو پھر کوئی نام لینے والا نہیں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں