مولانا فضل الرحمان کا مفتی منیب الرحمان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فرانس کے سفیر کا جانا ٹھہر گیا ہے ،پنجاب پولیس اپنے افسروں کے احکامات کے ماننے سے انکار کردے، مولانا فضل الرحمان نے مفتی منیب الرحمان کی پرامن پہیہ جام اور شٹرڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں جو کچھ ہورہاہے اس پر قوم دکھ کاشکار ہے، 126 دن کا دھرنا اور پی ٹی وی پر قبضہ پاکستان کی تاریخ کاحصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی اور شہدا ہسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں ان پر ہسپتالوں کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں ان پر ایمبولینس کی رسائی روک دی گئی ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں ان کے ساتھ جو معاہدات ہوئے ہیں ان معاہدات کے فریق کون ہیں ،ان معاہدات کی عبارت کیا ہیں، ان معاہدات پر دستخط کرنے والے کون ہیں یہ سب تفصیل پارلیمنٹ میں لائی جائے، عوام کے سامنے لائی جائیں، ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ صورتحال کو عقلمندی کے ساتھ حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں