فلپائن میں بحری جہاز کے حادثہ میں لاپتہ ہونیوالے 4 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد،9 تاحال لاپتہ

منیلا (ڈیلی اردو/شِنہوا) فلپائن کے جنوبی صوبہ سوری گاؤ ڈیل نورٹے کے ساحل پر مال بردار سمندری جہاز کے حادثہ کے باعث لاپتہ ہونے والے عملے کے 20ارکان میں سے 4 کی لاشیں امدادی کارکنوں نے برآمد کرلی ہیں۔

فلپائن کے ساحلی محافظوں (پی سی جی) کے ترجمان آرمانڈو بالیلو نے بدھ کے روز کہا کہ 7ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے، باقی 9ماہی گیروں کو تلاش کرنے کیلئے تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

سوموار کے روز بحری جہاز ایل سی ٹی سیبو کو بڑے سمندر میں حادثہ پیش آ نے کے بعد ساحلی محافظوں نے تلاش اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

بالیلو نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بحری جہاز پر نِکل کی خام دھات اور تقریباً 2ہزار لیٹر ڈیزل لدا ہوا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ حادثہ کے باعث عملہ بحری جہاز چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں