فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرار داد منظور

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں قرار داد صوبائی وزیر ناصر شاہ، رکن اسمبلی عبدالرشید اور مفتی قاسم فخری نے پیش کی جس کی جی ڈی اے اور متحدہ قومی موومنٹ نے بھی حمایت کی۔

اس موقع پر رکن کالعدم ٹی ایل پی مفتی قاسم فخری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے معاہدہ کیا جس کی خلاف ورزی کی گئی، پرامن احتجاج کیا گیا جس کو پرتشدد بنایا گیا، ہماری شہادتیں ہوئیں اور تنظیم کو کالعدم قرار دیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پورا ایوان متفق ہےکہ کسی کو توہین رسالت ﷺ کی اجازت نہیں، وفاقی حکومت ہر پلیٹ فارم پر اس مسئلے کو اجاگر کرے، یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں