پاکستان: کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 157 اموات

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ملک میں وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 16999 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 90016 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 86529 ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5908 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 157 ہلاکتیں ہوئیں۔

پاکستان میں کیسز مثبت آنے کی شرح 11 فی صد سے زائد

پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.27 فی صد ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 234 گھنٹوں میں 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 11 فی صد سے زائد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید پانچ ہزار 908 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد زیرِ علاج افراد کی تعداد 86 ہزار 529 ہو گئی ہے۔

زیرِ علاج افراد میں سے چار ہزار 682 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 60 سے زائد عمر کے افراد کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر میں جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اتوار کو بھی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کی ویکسی نیشن کا عمل پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں