سبی میلہ کی تقریبات آج سے شروع ہونگے، وزیراعلی بلوچستان افتتاح کرینگے

سبی (طاہر علی شاہ) سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ رنگارنگ تقریبات کے ساتھ آج سے شروع ہوگا، پانچ روزہ میلہ کا آغاز سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریبات سے ہوگا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہونگے۔ افتتاحی تقریب میں بینڈ مظاہرہ، قومی نغمہ، فلاور شو، جانوروں کی نمائش پریڈ، گھوڑا ناچ، علاقائی رقص، نیزہ بازی، گھوڑا دوڑ، موٹر سائیکل جھمپ سمیت مختلف تقریبات کا منعقد ہونگے۔

سبی میلے کے دوران شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ملک بھر سے مہمان گرامی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مہمان خصوصی زرعی و صنعتی نمائش کا افتتاح بھی کرینگے زرعی وصنعتی نمائش میں مختلف محکمہ کی جانب سے سٹال لگائے ہیں ۔

شہر میں سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کوقمقوں اور لائٹوں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہر میں بڑے بڑے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں رات کو سردار چاکر ڈومکی اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا جائے گا اور شام کومحفل موسیقی منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے مایا ناز فنکار حصہ لیں گے۔

سبی میلے کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور آنے جانے والے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ میلہ گراونڈ، سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم، رزعی و صنعتی نمائش، سرکس، گورنر ہاؤس سمیت مختلف مقامات پر ایف سی، پولیس، لیویز اور بی سی فورس کے جوان اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں