نصیر آباد: ڈیرہ مراد جمالی کے بازار میں دھماکا، 2 افراد شہید، 11 افراد زخمی

نصیر آباد (ڈیلی اردو) بلوچستان کے علاقے ضلع نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے بازار میں دھماکا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے بازار اور مزدور چوک پر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں جہوری وطن پارٹی کے رہنما ڈاکٹر اسحاق بھی شامل ہیں۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک پر اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، شہدا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور اس کے لئے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔ واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں