پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر: مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی۔

ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اِس وقت صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ ہے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم رواں سال محکمہ اوقاف پنجاب نے پابندی عائد کردی ہے۔

کورونا کے پیش نظر محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یوم علی علیہ اسلام کے جلسوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور ملک میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان میں اب تک کورونا کے 8 لاکھ 25 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 17 ہزار 957 افراد وبا سے زندگی کی بازی ہار بھی چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں