اقوام متحدہ کی لیبیا کے حکام سے مہاجرین کے انخلاء کی منظوری کی درخواست

ٹریپولی (ڈیلی اردو/شِنہوا) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے لیبیا کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر 124 مہاجرین کو لیبیا سے روانڈا انخلاء کی منظوری دیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں یو این ایچ سی آر کو اس بات پر افسوس ہے کہ ابتدائی طور پر 25 اپریل کو 124 پناہ گزینوں کے انسانی بنیادوں پر روانڈا انخلاء کے نظام الاوقات کو متعدد بار ملتوی کرنا پڑا۔ یہ لیبیا کے حکام کی منظوری کے لئے زیرالتوا ءہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سب سے زیادہ خطرات کے شکار مہاجرین ہیں، جن میں سابق زیر حراست افراد، خواتین، بچے اور انسانی اسمگلنگ سے بچ جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے لیبیا کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پناہ گزینوں کو بے پناہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ جس اذیت کا سامنا کررہے ہیں اس کی روشنی میں انسانی بنیادوں پر اس انخلاء کو باضابطہ طور پر منظور کریں، دریں اثناﺀ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو اس بدقسمت تاخیر سے آگاہ کیا اور انہیں صلاح مشورہ اور انسانی امداد فراہم کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے روانڈا کا لیبیا سے انخلا ء کے لئے قابل قبول حل فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ایک بیان میں کہا کہ سال 2017 سے لے کر اب تک 6 ہزار 500 سے زائد مہاجرین لیبیا سے انسانی انخلاء یا بحالی کے ذریعے تیسرے ملکوں کو روانہ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں