مصر کا فرانس سے 30 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ

قاہرہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) مصر نے فرانس سے 30 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

مصر کی مسلح افواج کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدہ کے لئے رقم قرض لے کر فراہم کی جائے گی جو کم سے کم 10سالوں میں واپس کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مصر کی مسلح افواج اور فرانس کی ڈاسالٹ ایوی ایشن کمپنی کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد مصر کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

2015 میں ، مصر نے فرانسیسی ساختہ 24 رافیل طیارے حاصل کئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت وہ مزید رافیل جیٹ طیارے اور جنگی جہاز خرید سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں