اسرائیل کا شام میں روسی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ، ایک شخص ہلاک، 6 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شام نے ساحلی علاقے پر اسرائیل کی طرف سے کئے گئے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شام کی سرکاری فوج نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے بحیرہ روم کے ساتھ واقع شہر الاذقیہ پر داغے جانے والے کئی اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔

حملے میں روسی فضائی اڈے “حمیمیم” اور شامی صدر بشار الاسد کے خاندانی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ حملے میں پلاسٹک کی ایک فیکٹری تباہ ہو گئی تاہم بڑے پیمانے پر جانی نقصان نہیں ہوا۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق کارروائی میں ملک کے وسطی میں عسکری ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔

حملے میں الاذقیہ اور حماہ کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ اگرچہ گذشتہ چند برسوں کے دوران میں اسرائیل نے شام میں بہت سے علاقوں کو نشانہ بنایا تاہم حمیمیم کے روسی فوجی اڈے کے نزدیک لاذقیہ کو نشانہ بنانا ایک اہم بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں