اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک، 4 زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکا ہلاک ہو گیا جس کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی۔

مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم 4 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

الشیخ جراح کا علاقہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا مرکز ہے۔ اسرائیل اس علاقے میں موجود فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے وہاں سے نکال باہر کرنا چاہتا ہے جبکہ فلسطینی اپنے گھروں کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں