مالدیپ میں دھماکا، سابق صدر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

مالے (ڈیلی اردو) مالدیپ میں بم دھماکے کے بعد سابق صدر اور موجودہ پارلیمنٹ کے سپیکر محمد نشید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی نے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مالدیپ کے 53 سالہ سابق صدر گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں، یہ دھماکا ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، اور قوی امکان ہے کہ یہ موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

اے ایف پی کے مطابق سابق صدر کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ان کا ایک باڈی گارڈ بھی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ اس کی آواز پورے دارالحکومت میں سنی گئی۔

دوسری طرف مالدیپ کے وزیر خارجہ عبد اللہ شاہد نے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہں نے کہا کہ اس طرح کے حملے کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، میری دعائیں سابق صدر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں