کورونا وائرس: بھارت میں مزید 3900 سے زیادہ ہلاکتیں

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کو نوول کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافے کا سامنا ہے اور عالمی وبا کی دوسری لہر ملک کے ہسپتالوں میں آکسیجن اور ضروری ادویات کی کمی کا باعث بنی ہے۔

بھارتی ہسپتالوں، خاص طور پر دارالحکومت نئی دہلی میں طبی آکسیجن کی بہت زیادہ طلب ہے، لوگ نوول کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے خالی سلنڈروں میں طبی آکسیجن دوبارہ بھروانے کیلئے ایک دکان کے سامنے انتظار کرتے ہیں۔

ملک میں جمعرات کے روز 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 3 ہزار 920 ہلاکتیں رپورٹ کی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 2 لاکھ 34 ہزار ہو گئی جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار 315 نئے کیسز کے باعث کل کیسز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 65 ہزار 148 تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں