بنوں: عید پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار

پشاور (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی تھانہ بنوں پر 2017 میں خودکش حملے میں مطلوب تین دہشتگردوں گرفتار کرلیا۔

صوبائی حکومت نے گرفتار دہشتگردوں کی سروں کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی تھی دہشتگرد مقامی پولیس کو بھی کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر افسر علی عرف پشتون اور لوکل کمانڈر الیاس عرف قاری بلال گروپ ہے۔

دہشتگرد عید الفطر کے موقع پر تخریب کاری، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی غرض سے آئے تھے۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں اور منڈان پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ انتہائی مطلوب دہشتگرد مجرمان اشتہاری ڈاکٹر ظفر اقبال ولد محمد عارف سکنہ گریڑہ خواجہ مد بنوں نورانی گل عرف مدنی ولد میر شاہ والی سکنہ ابی زر کلہ منڈان اور شکور عرف حمیدی ولد شاہ پرت سکنہ گریڑہ منڈان واردات کی غرض سے موجود ہیں۔

جس پر فوری کاروائی کر کے تینوں دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں