بولان: ایف سی چیک پوسٹ پر بلوچ علیحدگی پسندوں کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع بولان کے علاقے مارگٹ میں زورین ڈوک کے مقام پر شدت پسندوں نے ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ حملہ میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک حسین شاہ، سپاہی فیصل اور سپاہی نعمان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اہلکار کا نام پرویز بتایا گیا ہے۔

یہ واقعہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 60 کلومیٹر دور مچھ مارگٹ میں ہفتے کی رات کو پیش آیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔”

میڈیا ذرائع کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہے اور حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان بی ایل نے جیئند بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ علیحدگی پسندوں نے فوج کے پوسٹ کو مکمل اپنے قبضے میں لینے کے بعد وہاں موجود فوجی ساز و سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں