کورونا وائرس: سعودی عرب کا رواں سال حج کرانے کا اعلان

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب نے رواں سال حج کرانے کا اعلان کردیا۔ وزارت حج و عمرہ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا۔ زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔ محفوظ ماحول میں جملہ سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ حج کے کام انجام دیے جاسکیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی صحت ادارے زائرین کی صحت کے تحفظ کے ضامن اقدامات اور جملہ حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

وزارت حج نے توجہ دلائی کہ اس سال حج کی اسکیموں اور ضابطوں کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام سعید نے کہا ہے کہ اس سال حج کرانے کے لئےتمام آپشنز زیر غور ہیں۔ان میں یہ بھی شامل ہےکہ حج ان لوگوں کو کرایا جائے جو مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ تمام صحت کےادارے کورونا وائرس کی صورتحال کی مکمل نگرانی کے لئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں