آرمی چیف قمر باجوہ کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں امن و ترقی کیلئے دعا کی اور جوانوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے عید کی نماز جوانوں کے ساتھ ادا کی،‏ آرمی چیف سے فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں اور افسروں نے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کورونا کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کے تعاون کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی اور بہتری پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں