کابل: شکردرہ کی مسجد میں دھماکا، امام سمیت 12 نمازی ہلاک، 15 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ضلع شکر درہ کی مسجد میں دھماکےکے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی ہوگئے، دھماکا جمعے کی نماز کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔

افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق کابل کے ضلع شکردرہ میں مسجد کے اندر دھماکا کیا گیا۔

حکام کے مطابق دھماکےکے وقت مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی جاری تھی، دھماکے کے نتیجے میں 12 نمازی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں امام مسجد مفتی نعمان بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ وحشیانہ اقدام کابل انتظامیہ کے مذہبی مخالف جرائم کا ایک حصہ ہے ۔

خیال رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کی تین روز جنگ بندی کے دوران یہ پہلا بڑا واقعہ ہے، دونوں جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں