پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، ایک روز میں مزید 83 اموات، ایک ہزار 531 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے، ایک روز میں وائرس سے مزید 83 اموات اور 1,531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے اب تک 19,467 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 874,751 ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 078 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ 24 ہزار 589 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 26 ہزار 614، اسلام آباد میں 79ہزار 027، بلوچستان میں 23 ہزار 814، گلگت بلتستان میں 5417 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 18 ہزار 212 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچا دی، گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 467 تک پہنچ گئی۔

24 گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 40، خیبرپختونخوا میں 20، سندھ میں 13، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں 3 افراد کا انتقال ہوا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 9322 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4793، خیبرپختونخوا میں 3743، اسلام آباد میں727، بلوچستان میں 262 اور گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 513 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 71 ہزار 804 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,387 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,042 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 83 ہزار 480 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 ہزار 248 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1531 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12 لاکھ 410 ہزار 92 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 805 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 588 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں