جو بائیڈن نے اسرائیل کو 735 ملین ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنیکی منظوری دی، واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو درست نشانے پر مار کرنے والے (735 ملین) 73 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کیے ہیں۔

اخبار کے مطابق کانگریس کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق پانچ مئی کو بتایا گیا تھا، اور یہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشدد کے آغاز کے عین ایک ہفتے پہلے کی بات ہے۔

اخبار کے مطابق جو بائیڈن کے چند ساتھی ڈیموکریٹس اب اسلحے کی فروخت پر تنقید کر رہے ہیں۔

کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی میں شامل ایک ڈیموکریٹ نے اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل پر فائر بندی کا دباؤ ڈالے بغیر ان سمارٹ بموں کی فروخت کی اجازت مزید تباہی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں