اسرائیلی فوج اور پولیس کا وحشیانہ کریک ڈاون، 58 فلسطینی گرفتار

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عرب کمیونٹی کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاون میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں میں مزید 58 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے عرابہ شہر سے 3 شہریوں کو حراست میں لیا جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ابواسنان سے 5، طمرہ سے 4، باقہ سے 2، دیر حنا سے 5، عین السھلہ سے2، کفر یاسیف سے 2، الجدیدہ سے 2، عکام الناصرہ  سے 21 اور جنوبی فلسطین سے 31 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں