ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے دو افراد شہید

ڈی آئی خان(توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے اسلامیہ کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ٹی ایم اے کے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد نا معلوم موٹر سایئکل سوار حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ یہ واقع مسلم بازار پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جبکہ شہید قیصر عباس شائق اور دلاور حسین کی لاشوں کو ڈیرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق دونوں افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ شہید قیصر عباس شائق ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف شیعہ ذاکر تھے اور انکو متعدد بار قتل کی دھمکیاں دی گئی تھی۔

دونوں افراد کی نمازجنازہ آج شام 5 بجے امام بارگاہ حضرت امام زین العابدین تھلہ یلہ شاہ میں ادا کی جائے گی  جبکہ انکی تدفین مقامی قبرستان میں ہوگی۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پچیس 25 روز کے اندر ٹارگٹ کلنگ میں گیارہ افراد شہید ہو چکے ہیں اور ابھی تک پولیس کسی ایک واقع کے ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد شہر میں خوف وہراس کی فضا ء قائم ہو چکی ہے جبکہ شہید ہونے والے ٹی ایم اے اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا اب تک ٹارگٹ کلنگ میں 6 پولیس اہلکار 2 ٹی ایم اے اور 3 عام شہری شہید ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں