خیبر پختونخوا: کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار بچے زخمی

صدہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں بارودی سرنگ پھٹنے سے چار کمسن بچے زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق وسطی کرم میں بارودی سرنگ پھٹنے سے چار کمسن بچے زخمی ہوگئے جنہیں صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ڈی پی او ضلع کرم طاہر اقبال کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ علی شیر زئی کے گاؤں تندئی میں کھیتوں میں پڑا پرانا باردوی سرنگ اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں مقامی بچے کھیل رہے تھے جس کے نتیجے میں چار کمسن بچے واحد، کامران، ہارون اور عبدالسلام کا کمسن بیٹا زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال صدہ پہنچا دیا گیا جہاں پر زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

ڈی پی او طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کھیتوں میں نصب بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں