افغانستان: فضائی حملوں میں ڈویژنل کمانڈر احسان اللہ طوفان سمیت 10 طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دو شمالی صوبوں میں افغان فضائی حملوں کے نتیجے میں 10 طالبان ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

فوج کی 209 ویں شاہین کور کے ترجمان حنیف ریضائی نے ہفتے کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیلی کو بتایا کہ افغان فضائیہ (اے اے ایف) کی جانب سے صوبہ فریاب کے ضلع خواجہ سبزپوش کے گاؤں بادغیسی میں طالبان کے ایک ٹھکانے پر حملے کے نتیجے میں طالبان کا اہم ڈویژنل کمانڈر مولوی احسان اللہ عرف طوفان اور اسکے 2 ماتحت ہلاک اور 2 دیگر طالبان زخمی ہو گئے ہیں۔

دریں اثناء صوبہ سرپل میں افغان فضائیہ کی جانب سے ضلع صیاد کے گاؤں ہزادہ بالا میں طالبان کے اڈے پر کیے جانیوالے حملے میں 7 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں