چین میں غیرقانونی سرحد عبور کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون، تقریباً 19 ہزار افراد گرفتار

بیجنگ (ڈیلی اردو/شِنہوا) چین میں دسمبر 2020 سے اب تک غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے الزام میں 18 ہزار 639 افراد کو گرفتار کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 248 فیصد زیادہ ہیں۔

قومی امیگریشن انتظامیہ نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ سال کے آخر کے بعد سے وزارت تحفظ عامہ کی جانب سے خصوصی مہم کے آغاز سے اب تک حکام نے سرحدی سلامتی کی خلاف ورزیوں سمیت 6 ہزار 732 فوجداری مقدمات کی تحقیقات کیں اور ملک بھر میں 17 ہزار 285 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جو بالترتیب گزشتہ سال کے مقابلے میں 156 فیصد اور 202 فیصد زیادہ ہیں۔

جرائم پیشہ افراد کے خفیہ نیٹ ورکس اوران کے منتظمین کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس اور سرحدی حکام نے سرحدی سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والے 242 گروپوں، ٹرانسفر اسٹیشنز کے طور پر کام کرنے والی 42 کمین گاہوں کا خاتمہ کیا، 889 گاڑیاں ضبط کرنے کے ساتھ غیر قانونی تارکین کو ملازمت دینے والی 256 ایجنسیوں اور کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں