بھارت میں خلائی مخلوق کی ویڈیو وائرل ہوگئی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ڈیم پر مبینہ ’خلائی مخلوق‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ سوشل میڈیا پر 30 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں ایک چلتی ہوئی چیز مبینہ طور پر خلائی مخلوق کی طرح نظر آرہی ہے۔

یہ ویڈیو بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ کے ایک پل کے قریب بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلائی مخلوق کی طرح کوئی چلتے ہوئے جارہا ہے اور موٹر سائیکل سوار افراد لائٹ مار رہے ہیں۔

ویڈیو بنانے والے بھی اس چیز کو خلائی مخلوق اور چڑیل قرار دیتے ہیں تاہم یہ کون سی مخلوق ہے یہ گتھی اب تک نہیں سلجھ سکی ہے۔

دوسری جانب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں