مغربی کنارے میں فلسطینی گھروں سے محروم ہوگئے

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے ہیبرون کے مغربی کنارہ شہر کے قریب واقع ایک گاؤں میں فلسطینی شہریوں کے گھروں اور بھیڑوں کے احاطے کے طور پر استعمال کیے جانے والے کچھ خیموں کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے ضبط کرلیا کہ یہ بغیر اجازت نامہ کے تعمیر کیے گئے ہیں۔

اسرائیل اور فلسطین کا یہ تنازعہ حال ہی میں اسرائیل اور غزہ کے حماس کے مابین 11 روزہ شدید لڑائی کے باعث عالمی سطح پر منظرعام پر آیا ہے۔ تاہم بنیادی معاملات، جیسا کہ فلسطینی شہریوں کی اپنی ریاست کا حق اور مغربی کنارے میں ان کی رہائش جیسے معاملات کا حل تلاش کرنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں