مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی وزارت دفاع کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی وزارت دفاع کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی وزارت دفاع کے منتخب ہو گئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی دفاع کا چیئرمین منتخب ہونے پر سینیٹر مشاہد حسین نے سینیٹر مشتاق، سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پانچ پارٹیاں موجود ہیں جس جذبے سے آپ لوگوں نے مجھے منتخب کیا ہے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ اسی جذبے سے دفاعی کمیٹی میں ہم دفا ع اور قومی سلامتی کے معاملات کو دیکھیں گے اس میں کوئی سیاست نہیں ہو گی کیونکہ یہ سیاست سے ہٹ کر پاکستان کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا افواج پاکستان اور پارلیمنٹ کے چیلنجز مشترکہ ہیں، ان سب سے ہم مل کر نبرد آزما ہوں گے۔ ڈیفنس کمیٹی صرف پاکستان کے حوالے سے بات نہیں کرے گی بلکہ پاکستان سے باہر جس طرح کشمیر’ فلسطین اور روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لئے بھی بات کر یں گے۔ اس کورونا وباء کے دوران قومی سلامتی اب ہیومن سکیورٹی اور اس میں بیماریاں’ موسمیاتی تبدیلی’ آبادی ‘ خوراک اور پانی ‘ آب و ہوا سب اس میں شامل ہیں۔ آپ سب کی رہنمائی اور تعاون سے ان پر بات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں