افغانستان: جوزجان میں طالبان کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں کے حملے، کمانڈر قاری مبین سمیت 18 دہشتگرد ہلاک

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان کے ضلع آقچہ میں طالبان کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں کے حملوں میں مجموعی طور پر 18 طالبان دہشت گرد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں ان کا کمانڈر قاری مبین بھی شامل ہے۔

وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جنگی طیاروں نے گزشتہ روز سہ پہر کے وقت ضلع آقچہ میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کیے جن میں قاری مبین اور اس کے 17 مسلح ساتھی ہلاک اور 7 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1400357569634447360?s=19

یکم مئی کو امریکہ کی زیر قیادت افواج کی جانب سے افغانستان سے انخلا کے باضابطہ آغاز کے بعد سے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرنیوالی طالبان تنظیم نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے ضلع آقچہ میں سیکورٹی فورسز اور طالبان عسکریت پسندوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں