سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزارت داخلہ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب 19 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی، داعش دہشت گرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کیجانب سے جاری ریڈبک کا نواں ایڈیشن جاری کردیا گیا، جس میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی گئی۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی کا کہنا ہے کہ پہلا نام داعش دہشت گرد محمود ہے، جس کے سر کی قیمت 25 لاکھ ہے جبکہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خان زمان محسود کے سر پر 25 لاکھ کا انعام ہے۔

مظہر مشہوانی نے کہا لشکر جھنگوی کے فیصل بھٹی کے سر کی قیمت 30 لاکھ، جنداللہ کے کاشف شاہ کے سر کی قیمت 5 لاکھ ہے جبکہ لشکر جھنگوی کے محمد علی اور جمیل کے سر پر5، 5 لاکھ اور سپاہ محمد کے دہشت گردوں میں رضا کے سر پر 10 لاکھ، ذوالقرنین حیدر پر 10 لاکھ، محب پر 10 لاکھ انعام ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق محسن مہدی پر 10 لاکھ، راشد حسن پر 10 لاکھ، علی مستحسن پر 5 لاکھ اور آصف حسین پر 50 لاکھ کا انعام رکھا گیا جبکہ لیاری گینگ وار کے بلال راشد کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کی گئی۔

انچارج سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ نثار ملا پر 5 لاکھ، زاہد لاڈلہ اور شیراز زکری پر 2، 2 لاکھ انعام رکھا گیا ہے، دہشت گردوں کے سروں کی قیمت محکمہ داخلہ نے مقرر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں